counter easy hit

جمشید دستی کے ڈرائیور مشتاق سیال کے گھر کے صحن سے لاش برآمد

 Jamshed Dasti

Jamshed Dasti

مظفر گڑھ (یس ڈیسک) پولیس نے مظفر گڑھ کے علاقے بہاری کالونی میں جمشید دستی کے ڈرائیور مشتاق سیال کے گھر کے صحن سے لاش برآمد کی۔ نوجوان کو دو ماہ قبل قتل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے قتل کیے گئے نوجوان نے جمشید دستی کے ڈرائیور کی بھتیجی سے پسند کی شادی کی جس پر مشتاق اور دیگر ملزموں نے نوجوان کو قتل کر دیا اور لاش صحن میں دفنا دی۔

پولیس نے مقتول کے والد کی درخواست پر جمشید دستی سمیت گیارہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔