counter easy hit

مجھے دل سے نہ بھلانا مہناز بیگم کے چاہنے والے آج بھی سحر میں

Mehnaz also captivated fans

Mehnaz also captivated fans

لاہور……کوئل سی میٹھی آواز جو دل میں اترکر ایسے تار چھیڑے کہ جذبوں کو زبان مل جائے ۔ایسی ہی سریلی آواز مہناز بیگم کی آج تیسری برسی ہے۔
موسیقی کے متوالوں کے لیے مدھر آواز مہناز بیگم 1958کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ والدہ کجن بیگم سے موسیقی وراثت میں ملی۔70کی دہائی میں گلوکاری کا آغاز کیا ۔ریڈیو ،ٹی وی اور فلم کے لیے ڈھائی ہزار سے زائد گیت گائے ۔مہناز موسیقی کی اصناف کی باریکیوں سے واقف کلاسیکی موسیقی ہو یا پاپ غزل ہوياٹھمری ،سننے والوں کو سحر میں جکڑ لے ۔ پنجابی گیتوں میں بھی زبان اور سر پر مکمل عبور حاصل تھا۔ین دہائیوں تک اپنی آواز کا جادو جگا کر درجنوں ایوارڈ سمیٹنے والی مہناز بیگم کو چاہنے والوں کے لیے بھلانا ممکن نہیں اُن کے گائے گیت اُن کی یاد یں تازہ کرتے رہیں گے