counter easy hit

میرا کو ڈرامہ سیریل میں کاسٹ کر لیا گیا

لاہور: اداکارہ میرا معروف پاکستانی ہدایتکارہ سنگیتا کے ڈرامہ سیریل ’ابّا‘ میں کام حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں ہیں۔

Meera was cast into the drama serialاداکارہ ایک عرصے سے ہدایتکارہ سنگیتا سے درخواست کررہی تھیں کہ انکے پاس کام نہیں ہے اور وہ بے روزگار ہیں۔ جس پر سنگیتا نے اپنی نئی ڈرامہ سیریل میں انہیں کاسٹ کر لیا، جسکی ریکارڈنگ لاہور کے مختلف مقامات پر کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب میرا کو مذکورہ سیریل کے علاوہ ایک اور ڈرامے ناگن میں بھی کاسٹ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا کہ اداکارہ کراچی میں بننے والی جدید فلموں میں بھی اداکاری کرنے کی خواہاں ہیں۔ اس حوالے سے وہ گزشتہ ایک سال سے کوششیں کر رہی ہیں اور انہوں نے مختلف ذرائع سے فلمسازوں اور ہدایتکاروں سے رابطے بھی کئے ہیں۔ فلموں میں کام نہ ملنے پر میرا نے اداکاری کے جوہر دکھانے کیلئے سنگیتا اور دوسرے ٹی وی ہدایتکاروں سے رابطے کئے۔ جس پر وہ کام حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں ہیں۔