counter easy hit

افغان نائب گورنر کی بازیابی کیلیے اقدامات کررہے ہیں، شاہ فرمان

پشاور: خیبرپختون خوا کے وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے کہا ہے کہ لاپتہ افغان نائب گورنر کی بازیابی کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

Afghan Deputy Governor is taking steps to recover, Shah farmanپشاور میں خیبر پختون خوا کرکٹ لیگ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے کہا کہ افغانستان کے صوبہ کنڑ کے نائب گورنر محمد نبی احمدی کی بازیابی کے لیے پوری کوشش کررہے ہیں اور معلوم کیا جارہا ہے کہ اغواء کے بعد انھیں کہاں منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر شاہ فرمان نے سری لنکا کی ٹیم کو پشاور آمد کی بھی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ مہمان ٹیم کو مکمل سیکورٹی دیں گے اور پشاور میں بھی انٹرنیشنل کرکٹ بحال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں اور اگر جرمن سفیر بغیر سیکورٹی کے پشاور میں گھوم سکتا ہے تو میچ بھی ہوسکتا ہے۔

ادھر افغان قونصل جنرل محمد معین نے کہا ہے کہ نائب گورنر نبی احمدی کی بازیابی کے لیے حکومت پاکستان کے اقدامات قابل ستائش ہیں تاہم تاحال کوئی معلومات نہیں ملی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاپتہ گورنر کے اہل خانہ بھی پشاور پہنچ گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ملک میں عالمی کرکٹ کے ساتھ ساتھ پشاور میں ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی رونقیں بھی دوبارہ لوٹ آئیں۔ شہر میں خیبرپختون خوا کرکٹ لیگ کا آغاز ہوگیا ہے جس میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحال ہونے پر کھلاڑیوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔