counter easy hit

نیند کے معاملے میں بے احتیاطی ذیا بیطس کا سبب بھی بن سکتی ہے،طبی ماہرین

medical experts

medical experts

نیویارک……ماہرین نے ایک طبی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ بے وقت اور مختلف اوقات میں نیند پوری کرنے والے افراد ذیا بیطس جیسے مرض کا شکار ہو سکتے ہیں۔
جی ہاں مریکا کی شکاگو یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق نیند کی کمی کے باعث ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق غنودگی، نیند کی کمی اور شفٹوں میں کام کرنے والے افراد میں ذیابیطس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔جو خواتین نیند کی شدید کمی کا شکار ہوتی ہیں ان میں ٹائپ ٹو ذیابیطس سے متاثر ہونے کا خطرہ 45 فیصد بڑھ سکتا ہے۔اہرین کا کہنا ہے کہ نیند متاثر ہونے سے ہارمون کا توازن بگڑتا ہے جو بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے اور دیگر جسمانی معمولات کے لیے ضروری ہوتا ہے۔ اسی لیے نیند کی کمی شوگر کے مرض اور موٹاپے کی وجہ بنتی ہے۔ جو لوگ پرسکون انداز میں معمول کے تحت سوتے ہیں ان میں ذیابیطس کا مرض کم پایا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق کم از کم 6 گھنٹے کی پر سکون نیند صحت کیلئے ضروری ہے۔