counter easy hit

زیکا وائرس:برازیل کے پاس مطلوبہ مقدار میں نمونے نہیں،ماہرین

Zyka virus Brazil

Zyka virus Brazil

نیویارک………اقوام متحدہ اور امریکی طبی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ نوزائیدہ بچوں میں چھوٹے سروں کا زیکا وائرس کے ساتھ ممکنہ تعلق کے حوالے سے طبی ریسرچ کے لیے برازیلی محکمہ صحت کے پاس کافی سیمپلز دستیاب نہیں۔
ان ماہرین کے مطابق برازیل کے مختلف کلینیکل لیبارٹریوں میں ضروری ڈیٹا بھی نہیں ہے۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق برازیلی قانون جینیاتی مواد، بلڈ سیمپلز اور زیکا وائرس کے بارے میں معلومات کسی دوسرے ملک یا ادارے کو فراہم کرنے کی اجازت بھی نہیں دیتا۔برازیل کے وزیر صحت مارسیلو کاسترو نے بتایا کہ اْن کے ملک میں سوا پانچ لاکھ کے قریب لوگ زیکا وائرس کے خلاف حکومتی مشن میں تعینات کیے جا چکے ہیں۔ برازیل میں زیکا وائرس کی لپیٹ میں پندرہ لاکھ افراد آ چکے ہیں۔