counter easy hit

ذرائع ابلاغ ملک میں شفاف انتخابات کے انعقاد میں اپنا کردار ادا کرے: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب

حکومت آزادی اظہار کے اپنے عزم پر کار بند رہی: وزیراعظم، ذرائع ابلاغ ملک میں شفاف انتخابات کے انعقاد میں اپنا کردار ادا کرے: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب

Media should play role in holding transparent elections in the country: Federal Minister for Information and Broadcasting, Maryam aurangzebاسلام آباد: (اصغر علی مبارک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت آزادی اظہار یا ذرائع ابلاغ کے کام میں عدم مداخلت کے اپنے عزم پر کار بند رہی ہے۔ بدھ کے روز وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی تقریب تقسیم اعزازات میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوۓ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ذرائع ابلاغ کے خلاف جبر یادباو کےہتھکنڈے استعمال نہ کرنے کا پختہ عزم کررکھا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ تنقید کے ساتھ ساتھ ذرائع ابلاغ کی یہ ذمہ داری بھی ہے کہ وہ حکومت کی کامیابیوں اورعوام کی فلاح و بہبود کے لئے اس کے اقدامات کو اجاگرکرے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ سماجی ذرائع ابلاغ اورمعلومات کی فراہمی کے دوسرے ذرائع کے اس دور میں سنسرشپ بے سود ہوکر رہ گئی ہے تاہم ذرائع ابلاغ کو یقینا اپنے لئے قواعدوضوابط مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ذرائع ابلاغ سے متعلق معاملات کے جائزے کےلئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی خواہش ظاہر کی جو ذرائع ابلاغ میں اصلاحات کے لئے سفارشات دے۔وزیراعظم نے کہا کہ ایک آزاد اورشفاف میڈیا اتنااہم ہے جتنا کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہر لحاظ سے پاکستان کو اس سے کہیں بہتر حالت میں چھوڑ کر جارہی ہے جو 2013 میں اسے وراثت میں ملا تھا۔انہوں نے کہا کہ آہنی اور دوسرے چیلنجوں کے باوجود ترقی کاسفر جاری رہا۔وزیراعظم نےامید ظاہر کی کہ انتخابات آزاد اور منصفانہ ہوں گے کیونکہ ملک کسی ایسی حکومت کا متحمل نہیں ہوسکتا جیسےعوام کااعتماد حاصل نہ ہو۔ انہوں نےکہاکہ ہمیں جمہوریت اور ملک کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے اس موقع پر وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ ملک میں آزادانہ ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں اپنا کردار ادا کریے۔ بدھ کے روز اسلام آباد میں آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی تقریب تقسیم اعزازات سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت اور صحافت کا آپس میں گہر ا تعلق ہے۔ انہوں نے اطلاعات تک رسائی کے ایکٹ کی منظوری کو موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی قرار دیا۔

National Assembly approval Service, Tribunal amendment bill 2018