yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

میڈیا ریٹنگ کیس کی سماعت

Web Editor August 16, 2018 1 min read
Media rating case hearing
Share this:

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں میڈیا ریٹنگ کیس کی سماعت ہوئی جس دوران چیف جسٹس اور نجی ٹی وی کے مالک میاں عامر محمود کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا، جیف جسٹس نے کہا کہ میاں صاحب کل میرے خلاف پروگرام کر لینا، جس پر انہو ںنے جواب دیا کہ میں پروگرام نہیں کرواﺅں گا، چیف جسٹس نے کہا کہ میں کھلی عدالت میں کہہ رہا ہوں کہ آپ پروگرام کر لینا۔عدالت نے ٹی وی چینلز کے پروگرامز کو ریٹنگ دینے والی کمپنی میڈیا لاجک کے مالک سلمان دانش پر توہین عدالت کیس میں فردجرم عائد کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ آئندہ سماعت تک موخر کر دیا ہے سلمان دانش نے عدالت میں پیش ہو رکر غیر مشروط معافی بھی مانگ لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت میں بیان دیتے ہوئے سلمان دانش نے کہا کہ ہم ایمانداری کیساتھ اپنا کام کررہے ہیں،جس پر چیف جسٹس نے جواب دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ایمانداری عمل سے ظاہر ہوتی ہے، پیسے لے کر ریٹنگ دی جاتی ہے، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی۔میڈیا لاجک کے مالک نے کہا کہ ہم بول کو ریٹنگ دے رہے ہیں، میں نے غیر مشروط معافی مانگی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ہم معافی نامہ مسترد کرتے ہیں، نہال ہاشمی کیس میں کہہ چکے غلطی تسلیم کرنے پر سزا ہوتی ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو تین ماہ کیلئے جیل بھیج دیتے ہیں، غیر مشروط معافی غلطی تسلیم کرنے کے مترادف ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ کسی کوکھلی چھٹی نہیں دے سکتے، اجارہ داری قائم کررکھی ہے، ریٹنگ جاری کرنے کیلئے کتنے پیسے لیتے ہیں، میڈیا لاجک کو بند کردیں اور سی ای او میڈیا لاجک کو نیب کے حوالے کریں۔

جس پر میڈیا لاجک کے وکیل کا کہناتھا کہ ہم خود کو عدالتی رحم وکرم پر چھوڑتے ہیں،ہم نے 9 اگست سے ریٹنگ جاری نہیں کی ۔ چیف جسٹس کا کہناتھا کہ عید کے بعد فرد جرم عائد کریں گے،پیمرا ریٹنگ کیلئے سسٹم قائم کرے،پرائیویٹ کمپنیوں کو اتنے پیسے نہ کمانے دیں،پی بی اے کو سمجھائیں۔ اس پر پی بی اے کے وکیل کاکہناتھا کہ پی بی اے کل کے عدالتی آرڈر سے سمجھ چکا ہے۔

چیف جسٹس نے نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مالک میاں عامر محمود سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ” میاں صاحب کل میرے خلاف پروگرام کر لینا، جس پر انہو ںنے جواب دیا کہ میں پروگرام نہیں کرواﺅں گا ، چیف جسٹس نے کہا کہ میں کھلی عدالت میں کہہ رہاہوں کہ آپ پروگرام کر لینا۔

چیف جسٹس کا کہناتھا کہ جتنی گالیاں دیتے ہیں اتنی ریٹنگ زیادہ ہوتی ہے، ہم اجارہ داری ختم کریں گے، تمام براڈ کاسٹرز ملے ہوئے ہیں۔اس موقع پر جسٹس عمر عطا کا کہناتھا کہ پی بی اور میڈیا لاجک کے درمیان معاہدہ پیش کریں۔ وکیل 24 نیوزنے کہا کہ 16 بگ بوائیز نے سسٹم کنٹرول کررکھا ہے، اس پر جواب دیتے ہوئے جسٹس اعجاز الااحسن نے کہا کہ اس کے علاوہ دو اور بگ بوائز ہیں جو پورے سسٹم کو کنٹرول کرتے ہیں ۔

وکیل پی بی اے کا کہناتھا کہ تمام فریقین کو مل کر ایک مرتبہ میٹنگ کرنے کی اجازت دی جائے اور فرد جرم عائد کرنے کے حوالے سے موخر کیا جائے ۔ چیف جسٹس نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ فریقین مل کر کوئی حل نکال لیتے ہیں تو ہم توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیں گے ۔تمام فریقین مل کر ملاقات کریں اور تجاویز مرتب کریں ، پیمرا بھی اپنی تجاویز پیش کرے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
atif mujahid, information, secretary, youth wing, pti, france
Previous Post لوہے کے چنے بہت ہی ہلکے تھےکپتان نے عوام کی مدد سے انھیں چبا کر پھینک دیا، عاطف مجاہد
Next Post معروف مذہبی سکالر الیاس قادری کے بھی لندن میں فلیٹس نکل آئے
Famous religious scholar Ilyas Qadri also got the flats in London

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.