counter easy hit

میڈیا میں چھپے بلیک میلروں کا بھی کڑ ا احتساب ہونا چاہیے۔نعمت اللہ

Naimat Ullah

Naimat Ullah

پیرس( عمیر بیگ)راہنما پاکستان تحریک انصاف فرانس نعمت اللہ نے یس اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامہ لیکس انکشافات اور سیکرٹری خزانہ بلوچستان کے گھر سے اربوں روپے برآمدہونے کے بعد بلا تفریق احتساب ناگزیر ہو چکا ہے،انہوں نے کہا کہ احتساب کی بات چل نکلی ہے تو اسے منطقی انجام تک پہنچایا ہو گا،تمام سیاسی پارٹیوں،قانون نافذ کرنے والے اداروں میں چھپے کرپٹ عناصر،میڈیا میں چھپے بلیک میلروں کا بھی کڑ ا احتساب ہونا چاہیے آرمی نے اپنے ادارے میں احتساب شروع کر کے دوسروں کیلئے اعلیٰ مثال قائم کی ہے تمام سیاسی پارٹیوں،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اندر چھپے کرپٹ عناصر ،میڈیا میں چھپے بلیک میلروں کا بھی کڑا احتساب ہونا چاہیے۔