counter easy hit

چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں بااختیار کمیشن تشکیل دیا جائے۔حاجی اسلم چوہدری

Haji Muhammad Aslam

Haji Muhammad Aslam

پیرس( عمیر بیگ)پاکستان عوامی تحریک یورپ کے صدر حاجی اسلم چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 400سے زائد پاکستانیوں کی جانب سے53کرب روپے جو آف شور کمپنیوں میں لگائے گئے ہیں اگر یہ رقم واپس وطن لا کر ملک کی تعمیر و ترقی میں لگائی جائے تو پاکستان دنیا کا امیر ترین ترقی یافتہ ملک بن جائے گا ،انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان بااختیار کمیشن تشکیل دیں کہ پاکستانی سرمایہ کاروں کا پیسہ جائزہے یا ناجائز ملک میں واپس لائیں پاکستان کو نقصان پہنچانے والے چالیس افراد جن میں حکمران اور سیاست دان بھی شامل ہیں ملک میں واپس لائیں اور انہیں پابند بنایا ائے ک وہ اپنے سرمایہ سے پاکستان میں فیکٹریاں لگائیں تاکہ ملک میں بے روزگار افراد کو روزگار اور ملک کو ٹیکس ملے۔