counter easy hit

ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بر طرف، برون ملک فرار

لاہور: پنجاب کمپنی اسکینڈل، ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال مصطفیٰ کو بر طرف کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بلال مصطفی کو برطرف کرنے کی منظوری دی۔ بلال مصطفیٰ پہلے ہی بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔

MD Lahore West Management Company By Side, Buron Country Escapeلاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں اور کرپشن ہوئی۔ ایم ڈی بلال مصطفی نے بیرون ملک سے ہی اپنا استعفیٰ بھی بھجوا دیا۔ ذرائع کے مطابق بے ضابطگیوں اور کرپشن سامنے آنے پر بلال مصطفی بیرون ملک فرار ہوئے۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے مطابق، بلال مصطفی بغیر بتائے ملک سے فرار ہوئے، جس پر کارروائی ہو گی، لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں بے ضابطگیاں اور کرپشن کی تحقیقات کر رہے ہیں۔