counter easy hit

کشمیر الیکشن میں وفاق کی جانب سے دھاندلی کی گئی :مظہر اقبال گوندل

 Mazhar Iqbal Gondal

Mazhar Iqbal Gondal

پیرس(نمائندہ خصوصی)آزاد جموں وکشمیر کے الیکشن میں وفاقی حکومت کی جانب سے دھاندلی کی گئی ہے ،نتائج کو نہیں مانتے۔ان خیالات کا اظہار مظہر اقبال گوندل رہنما پاکستان پیپلز پارٹی فرانس نے یس اُردو سے کیا،انہوں نے کہا کہ ووٹرز کو ہراساں کیا گیا جبکہ بعض مقامات پر پیسوں کا کھلے عام استعمال کیا گیا۔جس کی وجہ سے ووٹ کاسٹ کرنے کا ٹرن آؤٹ بھی کم رہا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی کال کا انتظار کر رہے ہیں ،جیسے ہی ان کی طرف سے کال آئی تو سڑکوں پر آئیں گے اور اس دھاندلی کے خلاف شدید احتجاج کریں گے