counter easy hit

ماہ مئی کی کارکردگی مثالی رہی

May is the ideal

May is the ideal

سرائے عالمگیر (صغیرراٹھور)ماہ مئی کی کارکردگی مثالی رہی ۔پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے 52عدالتی مفرور و اشتہاریوں سمیت بھاری مقدار میں منشیات و اسلحہ برآمد کر لیا ،DPOگجرات کی طرف سے شاندار کارکردگی پرSHOسٹی ثناء اللہ ڈھلوں کو 4تعریفی سرٹیفکیٹ دےئے گئے تفصیل کے مطابق SHO تھانہ سٹی سرائے عالمگیر ثناء اللہ ڈھلوں نے DPOگجرات رائے ضمیر الحق ،SDPOخالد شاہ کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 30کس اشتہاری ،22عدالتی مفرور جبکہ اشتہاریوں کو پناہ دینے کے جرم میں 10ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے گرفتار کیا ہے جبکہ30اشتہاریوں کی جائیداد بھی قرق کی ہے،ناجائز اسلحہ کی برآمد گی پر7ملزمان ،منشیات فروشوں کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے 3کلو سے زائد چرس برآمد کر لی جبکہ ملزمان کیخلاف 7مقدمات ،9Cکے 2مقدمات ،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر4،وال چاکنگ کر نے پر 2مقدمات جبکہ سیکورٹی کے ناقص انتظامات پر5مقدمات درج کئے،اس موقع پرSHOتھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے روزنامہ دن لاہور سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میری پوری ٹیم اپنے فرائض سے غافل نہیں انشاء اللہ تعالیٰ جرائم پیشہ افراد کیخلاف بلا تفریق کاروائی کاسلسلہ شروع کر رکھا ہے اس کیلئے کوئی دباء یا سفارش برداشت نہیں کرونگا ۔