counter easy hit

میچ فکسنگ کا شبہ، ناصر جمشید اور یوسف برطانیہ میں گرفتار

عبدالماجد بھٹی…پاکستان سپر لیگ کے دوران میچ فکسنگ کےشبہے میں سابق کرکٹر ناصرجمشید اور مشکوک شخص یوسف کو برطانیہ میں گرفتار کرلیا گیا۔

Match, Fixing, Nasir Jamshed, and, yousaf, arrest, in, Britainپی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصرجمشید اورمشکوک شخص یوسف کوبرطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے گرفتارکیا ۔نیشنل کرائم ایجنسی کے مطابق اسپاٹ فکسنگ معاملے میں 2 افراد کو حراست میں لیا ہے، جن کی عمر 30سے 40برس کے درمیان ہے۔نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان دونوں افراد کو 13 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں اپریل 2017ء تک ضمانت پر رہائی دے دی گئی ہے۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ان گرفتاریوں کا تعلق پاکستان سپرلیگ میں جاری میچ فکسنگ اسکینڈل سے ہے۔ترجمان نیشنل کرائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ پی سی بی اورآئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹس سے مل کرتحقیقات کررہے ہیں۔این سی اے ذرائع کے مطابق انٹرویو کے دوران ناصر جمشید کی جانب سےان کا وکیل پیش ہوا، ناصرجمشید نے ہر مرحلے پر تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔این سی اے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ناصرجمشید کوضمانت پر رہائی دی گئی تاہم تحقیقات جاری ہے،ان پرباضابطہ الزام عائد نہیں کیا گیا۔نیشنل کرائم ایجنسی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ناصرجمشید کے وکیل اور برطانوی دوست کی یقین دہانی پرضمانت ہوئی، تحقیقات مکمل ہونے اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ہی پولیس الزام عائد کرتی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website