yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مریم نواز آؤٹ اور حسین نواز ان ۔۔۔۔۔ پاکستان کی سیاست آئندہ کچھ ہفتوں میں کیا رنگ اختیار کرنے والی ہے ؟ تبدیلی کے چیمپئن کہاں کھڑے نظر آئیں گے ؟ ارشاد بھٹی کی دھماکہ خیز پیشگوئیاں

MH Kazmi November 22, 2019November 22, 2019 1 min read
Maryam Nawaz, out, and, Hussain Nawaz, in, what, political, settlements, are, going, to, took, place, Irshad Bahtti, reveals
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم نے کہا ’’کابینہ نے مجھے روکا مگر مجھے نواز شریف پر رحم آگیا‘‘، حضرت عمرؓ یاد آگئے، فرمایا’’جو ریاست مجرموں پر رحم کرتی ہے، وہاں بے گناہ بے رحمی سے مرتے ہیں‘‘، جیسے نواز شریف کیس اور سانحہ ساہیوال، جیسے نواز شریف کیس اور صلاح الدین قتل۔

سرگودھا:کارسوارخاتون نے ایک معصوم بچے کے گاڑی کے آگے آنے پر اس کے ساتھ بھرے بازار میں عجیب وغریب حرکت کرڈالی

 

نامور کالم نگار ارشاد بھٹی اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔اسلام آباد کی مارگلہ پہاڑیوں سے جڑے کرکٹ گراؤنڈ میں واک کرتے ابھی دوسرا چکر بھی مکمل نہ ہوا تھا کہ کسی نے کندھے پر ہاتھ رکھتے ہوئے بڑی بے تکلفی سے کہا ’’بھٹی صاحب! مبارک ہو‘‘ میں چلتا چلتا آہستہ ہوا، نیم اندھیرے میں اپنی دائیں جانب قدرے ناگواری سے دیکھا کہ کون بے تکلف ہو رہا، نظر پڑی، سامنے سابقہ بیورو کریٹ، پاک چین تھنک ٹینک کے روح رواں، شاعر، علم نجوم، تصوف، معرفت کے استاد، سابق وزیر، اپنے ہر فن مولا دوست ملک صاحب۔میں نے رک کر زیرِ لب مسکراتے ملک صاحب کو جپھی ڈالتے ہوئے پوچھا ’’سر مبارک کس بات کی‘‘ بولے ’’میاں صاحب کے لندن جانے کی‘‘ میں نے ہنس کر کہا ’’پھر تو آپ کو بھی مبارک ہو، آپ کے تو میاں صاحب سابقہ باس‘‘، مجھے کھڑا دیکھ کر کہا ’’رکیں نہیں واک جاری رکھیں، باتیں، واک ساتھ ساتھ‘‘ ۔آتی سردیاں، عشاء کا وقت، ہلکی ہلکی ہوا، مسلسل بڑھتی خنکی، چاروں طرف درختوں میں گھرا کرکٹ گراؤنڈ، چند قدم ہی چلے تھے کہ ملک صاحب بولے ’’کیا میاں صاحب واقعی بیمار ہیں‘‘ میں نے حیران ہوکر ان کی طرف دیکھتے ہوئے کہا ’’کیا مطلب، آپ کو کوئی شک ہے، یہ بات تو حکومت بھی مان چکی۔انہیں 12بیماریاں، وہ روزانہ 17دوائیاں کھائیں اور…‘‘ میری بات کاٹ کر بولے ’’آپ نے لندن جاتے ان کی تصویریں دیکھی ہیں، کیا وہ 69 سال کے تشویشناک حد تک بیمار شخص لگ رہے ہیں، چلو یہ رہنے دیں کہ اگر بندہ تشویشناک حد تک بیمار ہو تو پاکستان میں اسپتال کے بجائے گھر کیوں رہے گا۔

وہ تشویشناک حد تک بیمار ہوگا تو لندن جاکر اسپتال کے بجائے اپنے گھر کیوں رہے گا، یہ بات بھی چھوڑیں، جو تشویشناک حد تک بیمار وہ بذریعہ دوحہ لندن کیوں جائے گا، ڈائریکٹ کیوں نہیں، یہ دیکھیں، تھری پیس سوٹ، مفلر گلے میں، چہرے پر بیماری کا رتی بھر اثر نہیں‘‘ ملک صاحب کی بات مکمل ہوئی تو میں نے کہا ’’گو کہ میں نے میاں صاحب کی رپورٹیں دیکھیں نہ سرکاری ڈاکٹروں یا ذاتی معالج سے ملا، لیکن جب حکومت، ڈاکٹر، میاں صاحب کا خاندان اور سب لیگی کہہ رہے کہ وہ تشویشناک حد تک بیمار تو پھر یہ شک کرنا کہ وہ بیمار نہیں۔جھوٹ بولا جا رہا یا جعلی بیماریاں بتائی جا رہیں، کوئی مناسب بات نہیں لگتی، اللّٰہ انہیں صحت دے۔۔۔‘‘ ملک صاحب نے ایک بار پھر میری بات کاٹی، کہنے لگے ’’بھائی جان سب کچھ پتا چل جائے گا، اب کوئی چیز چھپتی ہے نہ چھپائی جا سکتی ہے، تھوڑا سا انتظار بس، جیسے میاں صاحب کی لندن جاتے دو تصویروں نے تشویشناک حد تک بیمار کی قلعی کھول دی، ویسے ہی باقی بھی سب پتا چل جائے گا‘‘ ملک صاحب کی بات مکمل ہوئی تو میں نے کہا ’’ویسے اپنے ملک میں بھی کیا وقت آگیا کہ کوئی مر بھی رہا ہو مگر یار کہہ رہے ہوتے ہیں، ڈرامے کر رہا ہے‘‘۔میری بات سن کر ملک صاحب پہلے ہنسے، پھر بڑے سنجیدہ لہجے میں راز دارانہ انداز میں بولے ’’یہ تو نہیں بتاؤں گا کہ میاں صاحب کے ساتھ گئے 14سوٹ کیسوں میں کیا، سب سوٹ کیس لندن پہنچے یا کہیں اور، لیکن یہ سن لیں،

اب حسین نواز میڈیا پر ایکٹیو ہو جائیں گے جبکہ مریم نواز پس پردہ چلی جائیں گی۔شہباز شریف پاکستان، برطانیہ میں شٹل کاک بنیں گے، میاں صاحب کا بیرونِ ملک قیام اندازوں سے زیادہ ہوگا اور آخرکار مریم نواز بھی چلی جائیں گی‘‘، اس سے پہلے ملک صاحب کوئی اور بات کرتے میں نے ان کی بات کاٹی اور قدرے ترش لہجے میں کہا، سر پلیز! اب میاں صاحب کا اور ذکر نہیں، اب ہم اپنی باتیں کریں گے، یقین کریں، میاں صاحب، میاں صاحب بول بول زبان پر چھالے پڑ گئے۔میاں صاحب، میاں صاحب سن سن کان پک گئے، میاں صاحب، میاں صاحب سازشی تھیوریوں نے دماغ کی دہی نہیں چٹنی بنا دی، میاں صاحب یہ خبر، میاں صاحب وہ خبر، یہ بریکنگ نیوز، وہ اسپیشل ٹرانسمیشن، اب تو بس ہوگئی، سر صورتحال ملاحظہ کریں، کل ایک ٹی وی چینل میاں صاحب کی ایئر ایمبولینس کے اندرونی مناظر دکھا دکھا تبصر ے فرما رہا تھا۔وہ دیکھئے میاں صاحب بیٹھے ہوئے، وہ دیکھئے میاں صاحب کوٹ اتار کر بیٹھے ہوئے، وہ دیکھئے میاں صاحب کے گلے میں مفلر، وہ دیکھئے میاں صاحب ہاتھ کا اشارہ کر رہے، لگتا ہے کہ کچھ کہنا چاہ رہے، وہ دیکھئے وہ ہیں میاں صاحب، میری رننگ کمنٹری سن کر ملک صاحب نے پہلے اوپر تلے قہقہے مارے، پھر واکنگ ٹریک کے گیٹ کے قریب پہنچ کر رکے، لمحہ بھر کیلئے سانسیں درست کیں۔بولے، مزیدار بات سنو، ایک ملزم نے ایک مجرم کی ضمانت دی، ضمانت منظور ہوئی، ملزم، مجرم لندن پہنچے، آگے عدالتی مفروروں نے ریسیو کیا جبکہ ریاستِ مدینہ والے وزیراعظم کو اس سب پراسیس پر رحم آرہا‘‘ یہ کہہ کر ملک صاحب نے ایک پُرجوش جپھی ڈالی، اگلے ہفتے کھانے یا کافی پر ملنے کا وعدہ لیا، پارکنگ کی طرف چل پڑے۔دوستو، اپنی ڈیلوں، ڈھیلوں بھری سیاسی تاریخ، ڈیلوں، ڈھیلوں سے لبالب بھرے اپنے سیاستدانوں کو دیکھ، بھگت کر بھی یہ نہیں کہوں گا کہ میاں صاحب بیمار نہیں یا کوئی ڈیل، ڈھیل کا چکر، یہ میری عدالتوں کا فیصلہ، مجھے اپنی عدالتوں کا ہر فیصلہ قبول، ہاں یہ دکھ ضرور کہ میرے ملک میں اب اچھائی، برائی کا فرق مٹ گیا، اب میرے ملک میں غریب جس کی کوئی جان پہچان، سفارش، پرچی نہ ہو وہ کاکروچ، دکھ یہ بھی، اب میرے ملک میں لوگ بڑے فخریہ انداز میں مجرموں کو ہار پہنائیں، ریلیف ملنے پر مٹھائیاں اور دکھ یہ بھی کہ تبدیلی لانے اور دو نہیں ایک پاکستان کے خواب دکھانیوالا وزیراعظم کوٹ لکھپت جیل سے ایون فیلڈ فلیٹس لندن کے اس انوکھے سفر پر فرمائے ’’کابینہ نے تو مجھے روکا مگر مجھے نواز شریف پر رحم آگیا‘‘۔حضرت عمرؓ یاد آ رہے، فرمایا ’’جو ریاست مجرموں پررحم کرتی ہے، وہاں بے گناہ بے رحمی سے مرتے ہیں‘‘، جیسے نواز شریف کیس اور سانحہ ساہیوال، جیسے نواز شریف کیس اور صلاح الدین قتل۔

Maryam Nawaz, out, and, Hussain Nawaz, in, what, political, settlements, are, going, to, took, place, Irshad Bahtti, reveals

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
MIAN MUHAMMAD HANIF, PRESIDENT, PMLN, FRANCE
Previous Post پی ٹی آئی کے دھرنے کی طرح حکومت بھی ذلت ورسوائی کا سبب ہی رہی، میاں محمدحنیف
Next Post مودی ملتانی، ترین لودھروی اور نعیم الحق پیچھے رہ گئے ، ایک شخص آگے نکل گیا کیونکہ اسے روحانی امداد حاصل ہے ؟ سہیل وڑائچ کا تازہ ترین تہلکہ خیز انکشاف
Shah mehmood qureishi, jehangir tareen, and, Naeem ul Haq, left, backward, one, person, having, spiritual, support, got, number, Sohail Warraich, columns

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.