چیمپئنز ٹرافی میں بہترین کارکردگی دکھانے والے مردان کے فخر زمان کو ان کے آبائی علاقے میں منفرد اعزاز سے نوازا گیا، مردان کی ضلعی حکومت نے کاٹلنگ چونگی کا نام بتدیل کرکے فخرزمان چوک رکھ دیا۔مردان کے ضلع ناظم حمایت اللہ مایار نے ایگزیکٹیو آرڈر جاری کرتے ہوئے مردان کی کاٹلنگ چونگی کو فخر زمان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ضلع ناظم کا کہنا ہے کہ کاٹلنگ چونگی کو فخر زمان کے نام سے منسوب کرنا چیمپئنز ٹرافی میں ان کی شاندار کارکردگی کا اعتراف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فخرزمان اور قومی کرکٹ ٹیم نے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر قوم کو عید کا تحفہ دیا ہے۔
Post Views - پوسٹ کو دیکھا گیا: 149
About MH Kazmi
Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276