counter easy hit

ایم کیو ایم کے بہت سے رہنما پیپلز پارٹی میں شمولیت چاہتے ہیں، ڈاکٹر عاصم

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما اورسابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹرعاصم کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے بہت سے رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے خواہشمند ہیں۔

Many MQM leaders want to join the PPP, Dr. Asimکراچی میں کرپشن ریفرنسز کی سماعت کے لئے احتساب عدالت پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ کراچی والوں کو بدظن اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں، جو پارٹیاں کراچی اور صوبے کی سیاست کررہی ہیں انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ ڈاکٹر عاصم نے مزید کہا کہ جن لوگوں کا خیال ہے کہ پاکستان ٹوٹ جائیگا تو یہ ان کی غلط فہمی ہے، ہم نے پاکستان بنایا تھا، ملک ایک ہے اور ایک ہی رہے گا، پیپلزپارٹی میں شمولیت کے لیے سب کو دعوت عام دیتا ہوں۔