counter easy hit

رائیونڈ: پولیس نے بیٹی کو قتل کرنے والے سفاک باپ کو گرفتار کر لیا

لاہور: منظور نامی شخص تین بیٹیوں کو بہانے سے کھیتوں میں لے گیا اور ایک بیٹی کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا۔

Raiwind: Police arrested the brutal father who killed the daughterرائیونڈ کے علاقے میں بیٹی کو قتل کرنے والے سفاک باپ کو پولیس نے گرفتار کر لیا، ملزم نے دوران تفتیش قتل کا اعتراف بھی کر لیا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ ہفتے رائیونڈ کے علاقے میں منظور نامی شخص اپنی تین بیٹیوں کو بہانے سے کھیتوں میں لے گیا اور انہیں قتل کرنے کی کوشش کی۔ ملزم نے ایک بیٹی 11 سالہ کرن کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا جبکہ دیگر دو بیٹیوں نے شور مچایا دیا جس کے باعث ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کی کوشش شروع کر دی اور آج صبح اسے گرفتار کر لیا۔ ملزم نے ابتدائی بیان میں اعتراف جرم کر لیا ہے تاہم قتل کرنے کے محرکات تاحال واضح نہیں ہو سکے۔