yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

مینگوڈپلومیسی

Yes 1 Webmaster July 23, 2015July 23, 2015 1 min read
Narendra Modi and Nawaz Sharif
Share this:
Pak and India Border
Pak and India Border

تحریر: محمد عتیق الرحمن۔ فیصل آباد
عید کے بعد کالم لکھنے کے لئے بیٹھا تو سوچا کہ آج ذرا حکمرانوں کی تعریف کے پل باندھے جائیں کیونکہ یاردوست میرے تنقیدی کالموں سے نالاں ہیں اور مشورہ دیتے ہیں کہ کسی کی تعریف بھی کر لیا کرو۔لیکن کیا کریں جی ہم مجبور ہیں بلکہ مقہور ہیں کہ ہمیں تنقید کے سوا کوئی چارہ ہی نظر نہیں آتا۔

دیکھیں نہ پچھلے دنوں ایک بھارتی ڈرون طیارہ گرایا گیا تھا اور اس سے بھی پیچھے جائیں تو ایک پاکستانی کبوتر بھارتی سرحد کے پار چلاگیا تو اس کی وہ درگت بنائی گئی تھی کہ جیسے وہ آئی۔ایس۔آئی کا بہترین جاسوس یا پھر کشمیری حریت پسند مجاہد جو غلطی سے ان کے ہاتھ لگ گیا ،بعد کی خبروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت نے پاکستانی کبوتر کے لئے ایک بھارتی کبوتری کا انتظام کرکے اپناداماد بنالیا ہے۔

اس کے بعد اوفا میں ملاقات اور پھر عین عیدسے ایک روزقبل بھارت کی طرف سے پاکستانی سرحدی علاقوں میں بلااشتعال گولہ بھاری ،مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر تعینات بھارتی 16ویں کورکے کمانڈرلیفٹینٹ جنرل کے ایچ سنگھ کی پاکستانی کوغیرمعمولی نقصان پہنچانے کی دھمکی ، اور پھر مون سون کا سلسلہ شروع ہوتے ہی بھارت کی طرف سے پانی کا چھوڑا جانا جس سے پاکستان میں سیلاب کا آنا ہرسال معمو ل کی بات ہے ۔یہ واقعات بھارت کی پاکستان دشمنی کو واضح کرتے ہیں اور ان لوگوں کے منہ پرطمانچہ ہے جو امن کی آشاجیسے لاگ الاپتے ہیں۔اب بھی بھارتی ڈیم بھر چکے ہیں اور وہ عین اس وقت پانی چھوڑے گا جب ہم سیلاب کی تباہ کاریوں سے نپٹ رہے ہونگے۔

یہ سارے واقعات کوئی پرانے نہیں ہیں کہ ہمارے عزت ماٰب وزیراعظم کو بھول جائیں اور اپنی ’’مینگوڈپلومیسی ‘‘شروع کردیں۔عید پر پاکستانی وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی طرف سے بھارتی ہم منصب نریندرمودی،صدرپرناب مکھرجی اورکانگرس کی سربراہ سونیا گاندھی کو آموں کاتحفہ بھیجاگیا ہے ۔مودی کے ساتھ انفرادی طورپربھی ہمارے تعلقات اتنے خوشگوار نہیں ہیں یہ بھارتی وزیراعظم گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث رہاہے اور اگر اسے گوگل پر سرچ کریں تو یہ انڈیا کے ٹاپ 10موسٹ وانٹڈ مجرموں میں نظر آتا ہے ۔بھارت سے ہمارے تعلقات ہمیشہ سے ہی کشیدہ رہے ہیں ۔ قیام پاکستان سے لے کر اب تک ہمیشہ ہی پاکستان نے آگے بڑھ کر مذاکرات کی دعوت دے کر دنیا کو باور کروایا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے لیکن ہردفعہ ہی بھارت کی طرف سے مذاکرات کو کھڈے لائن لگانے کی کوششیں کی گئی ہیں۔

Narendra Modi and Nawaz Sharif
Narendra Modi and Nawaz Sharif

میرے خیال سے پاکستانی وزیراعظم کو اس طرح کے موقع پر سخت مؤقف اپناناچاہیئے تھا جیساکہ رینجرز نے بھارتی مٹھائی واپس کرکے ایک واضح پیغام دیا تھا ۔سچ ہے کہ جن کا لہواس زمین پرگرتا ہے وہ ہی اپنے دشمنوں کو پہچان بھی سکتے ہیں اور ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات بھی کرسکتے ہیں ۔ٹھیک ہے کہ ہم ایک امن پسند قوم ہیں لیکن اسکا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ جس ملک نے پاکستان کاامن تباہ وبربادکردیا ہو اور وہ ہرمعاملے میں پاکستان کی مخالفت کرتا ہواس کے ساتھ دوستی کی ،امن پسندی کی پینگیں ڈالی جائیں اور وہ بدلے میں ہمیں ہمارے کشمیری بھائیوں اور سرحدی علاقوں میں رہنے والے پاکستانیوں کی لاشیں گفٹ کرے۔ہمیں ایسی مینگو ڈپلومیسی سے پرہیز کرنا چاہیئے ۔پوری دنیا ہماری بات کو اس وقت بھارت کی بات پر ترجیح دے رہی ہے ہمیں اس سے فائدہ اٹھا ناہوگا اور بھارتی سازشیں بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔ہماراکبوتر چلاجائے تو پوری دنیا میں پاکستان کی امن پسندی کی دھجیاں اڑادی جائیں اور پاکستان بھارتی ڈرون گرائے تو اتنی خاموشی ہو کہ جیسے قبرستان۔ہمارے حکمرانوں کو اپنی اس مینگواور ساڑھی پالیسی کو چھوڑتے ہوئے پاک افواج کے ساتھ کھڑے ہوکر بھارت کے ساتھ اپنی پالیسی بنانی ہوگی ۔میں بڑے دکھ کے ساتھ محسوس کرتا ہوں کہ پاک فوج اور دفاعی اداروں کی پالیسیاں پاکستانی قوم کے دلوں کی آواز ہوتی ہے جبکہ ہمارے حکمرانوں کی پالیسیاں بھارت نواز نظر آتی ہیں۔

انفرادی طور پر میاں محمد نوازشریف چاہیں تو جتنا مرضی بھارت کے قریب ہوں جیسے مرضی ان کو تحفے تحائف سے نوازیں لیکن جب وہ پاکستان کی وزارت عظمٰی کی کرسی پربیٹھیں ہوں تو بھارت کے ساتھ پاکستان کی پالیسیوں کومدنظر رکھتے ہوئے تعلقات بنائیں ۔ایسے وقت میں جب پورا پاکستان بھارتی دہشت گردی کے اثر سے نکلنے کے لئے آخری حد تک جانے تک تیار ہے تو وزیراعظم کی طرف سے خیرسگالی کیلئے پاکستانی آم بھارتی ہم منصب کو دئیے جانا میرے جیسے پاکستانی کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے ۔ہمارے حکمرانوں کا بھارت جیسے اذلی دشمن کے ساتھ یک طرفہ خیر سگالی چاہنا ہمارے لئے سمجھ سے بالاتر ہے۔

ان کے نزدیک پاکستانی فوج کے شہداء، عید سے ایک روز 4پاکستانیوں کی بھارتی شیلنگ سے شہیدہونے اورکشمیریوں کی جو ہرروز پاکستان سے الحاق کی خاطر مشکلات جھیل رہے ہیں ان کی کوئی قدروقیمت نہیں بلکہ مودی سرکار اور اندراگاندھی کی زیادہ قدر ہے کہ اس خوشی کے موقع پر اپنے محسنوں اور شہیدوں کو یادکرنے کی بجائے ’’مینگوپالیسی ‘‘کے ذریعے اذلی دشمن کو مبارک باد دی جائے۔ آخر پر میں اپنے ان دوستوں سے پھر معذرت کرتا ہوں اور ان کو امید دلاتا ہوں کہ اک دن میں بھی اپنے حکمرانوں کی تعریف میں رطب اللسان نظر آؤں گا لیکن اس میں ذرا دیری ہے کیونکہ بقول اقبالؒ

نہیں ہے ناامیداقبال اپنی کشت ویراں سے
ذرانم ہوتو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی

Muhammad Attique
Muhammad Attique

تحریر: محمد عتیق الرحمن۔فیصل آباد
03216563157

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Mark Siegel
Previous Post بے نظیر بھٹو قتل کیس؛ امریکی صحافی مارک سیگل نے بیان ریکارڈ کرانے پر رضامندی
Next Post سیلاب۔۔۔بے بس عوام، بے حس حکمران
Flood in Pakistan

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.