counter easy hit

ملکہ شیراوت کو نریندر مودی کی تقریر سننے کا دعوت نامہ مل گیا

Malika Sherawat

Malika Sherawat

ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ ملکہ شیراوت کی فلم ”ڈرٹی پولیٹیکس” اگرچہ فلاپ ہو گئی لیکن ملکہ سیاسی رہنماؤوں کے دل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئیں۔

ملکہ شیراوت کو پیرس میں بھارتی وزیر اعظم مودی کی تقریر سننے کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ملکہ نے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریر سننے کے لئے بیتاب ہیں۔

ملکہ شیراوت اس سے قبل کئی بار نریندر مودی سے ملنے کی خواہش ظاہر کر چکی ہیں۔