yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • نیپال سیلاب متاثرین کیلئے اسحق ڈار کا تعزیتی دورہ، پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہارنیپال سیلاب متاثرین کیلئے اسحق ڈار کا تعزیتی دورہ، پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار
    • میجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے قومی کوآرڈینیٹر مقررمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے قومی کوآرڈینیٹر مقرر
    بین الاقوامی خبریں
    • یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہیوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہ
    • فرانس میں لاکھوں شہریوں کا ٹیکس ڈیٹا چوری کرنے والا 18 سالہ ہیکر گرفتار، Zerobytes گروپ کا رکن حراست میںفرانس میں لاکھوں شہریوں کا ٹیکس ڈیٹا چوری کرنے والا 18 سالہ ہیکر گرفتار، Zerobytes گروپ کا رکن حراست میں
    شوبز
    • ایما بیگ کی انسٹاگرام اسٹوری پر ’سنگل‘ حیثیت نے علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت دے دیایما بیگ کی انسٹاگرام اسٹوری پر ’سنگل‘ حیثیت نے علیحدگی کی افواہوں کو مزید تقویت دے دی
    • عاطف اسلم کا انکشاف: کول اسٹوڈیو پاکستان میں وہ ‘جادو’ ہے جو بھارت میں نہیںعاطف اسلم کا انکشاف: کول اسٹوڈیو پاکستان میں وہ ‘جادو’ ہے جو بھارت میں نہیں
    مقامی خبریں
    • نیپال سیلاب متاثرین کیلئے اسحق ڈار کا تعزیتی دورہ، پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہارنیپال سیلاب متاثرین کیلئے اسحق ڈار کا تعزیتی دورہ، پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار
    • میجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے قومی کوآرڈینیٹر مقررمیجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے قومی کوآرڈینیٹر مقرر
    کاروبار
    • پاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلانپاکستان معاشی اتار چڑھاؤ کے چکر میں واپس نہیں جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا واضح اعلان
    • گوانگزو میں پاکستان چین سرمایہ کاری فورم: پانچ اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، نئی اقتصادی راہیں متعینگوانگزو میں پاکستان چین سرمایہ کاری فورم: پانچ اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط، نئی اقتصادی راہیں متعین
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

ملک ریاض کا کراچی میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی کا منصوبہ

Yes 2 Webmaster March 8, 2015 1 min read
Electricity Supply Project
Share this:
Electricity Supply Project
Electricity Supply Project

کراچی (یس ڈیسک) بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض حسین کی جانب سے کراچی کو دنیا کے صف اول کے شہروں میں شامل کرنے کے عہد پرایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

جس کے تحت کراچی میں بجلی کی صورتحال کے پیش نظرہفتے کوبحریہ ٹاؤن اور کے الیکٹرک نے اربوں روپے کے منصوبے میں اشتراک کے معاہدوں پردستخط کیے ہیں، بحریہ ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے وائس چیف ایگزیکٹو زین ملک جبکہ کے الیکٹرک کی جانب سے چیف ایگزیکٹو طیب ترین نے ان تاریخی معاہدوں پردستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت بحریہ ٹاؤن اور کے الیکٹرک آئندہ 3-4 سال کے دوران اربوں روپے کی سرمایہ کاری کرکے کوئلے اور یا ایل این جی سے بجلی کی پیداوار کے مختلف پروجیکٹس پر کام کریں گے اور اس کے ساتھ ساتھ بجلی کی تقسیم کے لیے جدید ٹیکنالوجی بھی متعارف کرائی جائے گی تاکہ دوران منتقلی بجلی کے زیاں کو کم کرکے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے، دونوں فریقین نے کراچی کی بہتری کے عہد کودہرایا۔

اس موقع پر چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین، چیئرمین کے الیکٹرک تابش گوہراور چیف ایگزیکٹو بحریہ ٹاؤن احمد علی ریاض ملک بھی موجود تھے، معاہدوں کامقصد کراچی کی بہتری کے لیے مشترکہ تعاون کا فروغ ہے، ان معاہدوں کی روسے کراچی کے شہریوں کو بلاتعطل اوریقینی بجلی کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

اس موقع پر ملک ریاض حسین نے کراچی میں بجلی کی فراہمی کے حوالے سے کے الیکٹرک کی کاوشوں کو سراہا انھوں نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن پرعزم ہے کہ وہ کراچی کو دنیا کے عظیم ترین شہروں میں شامل کرنے کے لیے اپنا عملی کردارادا کرتا رہے گا، کراچی میں بحریہ ٹاؤن منصوبوں سے لاکھوں افراد کوبہترین روزگاراورمنافع بخش کاروبار کے مواقع میسر آرہے ہیں، مجھے رب العزت پر یقین ہے کہ بحریہ ٹاؤن میں 8 لاکھ نمازیوں کی گنجائش کے ساتھ گرینڈ جامع مسجد، گالف کورس، تھیم پارک، نائٹ سفاری، یونیورسٹی، اسپتال، شاپنگ مال جیسی خوشگوار تبدیلیوں سے کراچی میں معاشی اور معاشرتی انقلاب آئے گا اورلاکھوں لوگوں کو روزگارمہیا ہونے کی بدولت یقینا لااینڈ آرڈر کی صورتحال بھی بہترہوگی۔

ملک ریاض کا کہنا تھا کہ صرف 8 ماہ کی قلیل مدت میں بحریہ ٹاؤن کراچی میں قبضے کا آغازہمارے وعدوں کی پاسداری کا عملی ثبوت ہے، کے الیکٹرک سے ہمارے معاہدوں کا مقصدکراچی کے باسیوں کی مجموعی طور پربجلی کی ضرورت کا مستقل، جامع اورپائیدار حل نکالنے کی جانب پیش رفت کرنا ہے۔ میراعہد انشا اللہ کراچی کو ایک نئی آب و تاب سے دنیا کے نقشے پراجاگر کرنا ہے تاکہ سب کو اپنے پیارے وطن پاکستان پر فخر ہو۔بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے کہا کہ ان اربوں روپوں کے منصوبوں سے کراچی کے عوام کے لیے کوئلے اور ایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹ لگائیں گے اور کراچی بحریہ ٹاؤن میں 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Nawaz Sharif And Musharf
Previous Post مشرف اور نواز دونوں نامنظور
Next Post پیرس فیشن ویک، ڈیزائنر ٹائری مگلر اور ویسٹ وڈ ملبوسات کی نمائش
Paris Fashion Week

Related Posts

نیپال سیلاب متاثرین کیلئے اسحق ڈار کا تعزیتی دورہ، پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار

نیپال سیلاب متاثرین کیلئے اسحق ڈار کا تعزیتی دورہ، پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار

September 5, 2026
میجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے قومی کوآرڈینیٹر مقرر

میجر جنرل فیصل نصیر تین سال کے لیے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے قومی کوآرڈینیٹر مقرر

September 5, 2026
یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہ

یوکرین جنگ کے خاتمے کا نیا امریکی منصوبہ: ٹرمپ کے قریبی ساتھی ماسکو اور کیف روانہ

September 5, 2026
لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کا فیصلہ

لاہور انسداد دہشت گردی عدالت کا 9 مئی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 6 اکتوبر تک توسیع کا فیصلہ

September 5, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.