counter easy hit

نواز شریف قوم کو ترقی کی طرف لے جارہے ہیں :ملک ناصر

Malik Nasir

Malik Nasir

پیرس(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے قائدین میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف قوم کو ترقی کی طرف لے جارہے ہیں۔ حکومت عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے۔ ملک میں امن و امان کے فروغ کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل بھی حل کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اطہار ملک ناصر سینئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس آف سرگودھا نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی قیادت میں عام شہری کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے جدوجہد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت روز اول سے ہی ملکی مسائل کے خاتمہ کے لئے جدوجہد کر رہی ہے۔