counter easy hit

آزاد کشمیر کے الیکشن میں عوام نے ن لیگ پر اعتماد کیا :ملک ناصر

Malik Nasir

Malik Nasir

پیرس(نمائندہ خصوصی)آزاد کشمیر کے انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ ن پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ملک ناصر سینئر رہنما مسلم لیگ ن فرانس آف سرگودھا نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں لوگوں نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروا کر مخالفین کو پریشان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف فوج کی نگرانی میں ہونے والے انتخابات میں بھی دھاندلی کا ڈھنڈورا پیٹنے کی تیاریاں کر رہی ہیں