counter easy hit

حکمران جماعت بھارت کی طرح اپوزیشن کیساتھ بھی جنگ کے بجائے مزاکرات کی روش اپنائے، ملک انعام

حکمران جماعت بھارت کی طرح اپوزیشن کیساتھ بھی جنگ کے بجائے مزاکرات کی روش اپنائے، ملک انعام

پیرس (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ فرانس کے کوآرڈینیٹر ملک انعام نے کہا ہے کہ حکمران جماعت  کے نریندر مودی کیخلاف ہاتھ مضبوط کر کے مسلم لیگ ن نے کھلے دل کا مظاہرہ کیا۔ حکومت بھی بھارت کی طرح اپنے ہم وطن اپوزیشن راہنمائوں کیساتھ جنگ کی بجائے مذاکرات کی روش اپنائے اور مثالی کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور ذمہ دار قوم ہے، ملک کو موجودہ صورتحال میں درپیش مسائل پر سیاسی جماعتیں ایک ہیں اور کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور اپوزیشن  کی طرف سے اس مثبت اپروچ پر حکومت بھی مثبت اپروچ اپنائے۔

مسلم لیگ ن نے اپنا کرداراداکیا، تلخیوں کو بھلا کر پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں مگر پارلیمانی اجلاس میں عمران خان نے اپورزیشن راہنمائوں کے ساتھ ہاتھ نہ ملا کر اپنی انا اپنی عزت سے آگے رکھی پاکستان پر امن ملک ،ہم جنگ نہیں چاہتے ،جہاں نواز شریف اور واجپائی کے مذاکرات تعطل کا شکار ہوئے تھے دونوں ملک وہیں سے شروع کریں

 

Malik inam, coordinator, pmln, France