counter easy hit

حکومت کا عالمی دبائو کے سامنے ہتھیار ڈالنا کسی صورت قابل قبول نہیں، ہندوستان بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے، حسین مزمل

پیرس (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن فرانس کے مرکزی راہنما حسین مزمل نے کہا ہے کہ حکومت کا عالمی دبائو کے سامنے ہتھیار ڈالنا کسی صورت قابل قبول نہیں، ہندوستان بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے،  اتنی جلدی تو چوری کا ملزم نہیں چھوڑا جاسکتا جتنی جلدی خطرناک جنگی مجرم کو حکومت نے بغیر کسی انڈین درخواست یا کسی التجا کے بغیر چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا اور دفاعی تجزیہ نگاروں نے پاکستان کے بارے میں اس نام نہاد گڈ ول گیسچر پر جو کلمات کہے انھیں سن کر ہر محب وطن پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر سرحدیں محفوظ ہیں تو ایٹمی پاکستان کی وجہ سے ہیں مگر افسوس کہ جس نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا آج وہ جیل میں ہے

انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر قوم کے سر فخر سے بلند کردیا ہے مگر حکومت نے پاک فوج کی قربانیوں اور محنت کی ذرہ برابر قدر نہیں کی ،ہندوستان کو منہ توڑ جواب دینا چاہیے اور اس سے اس کی زبان میں بات کرنے کا ہنر صرف میاں محمد نواز شریف جانتے ہیں ۔ ہم اب بھی امن کی بات کرتے ہیں اگربھارت نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو وہ ہمارے ایکشن کے بارے میں بہتر جانتے ہیں۔

hussain muzzamil, senior, leader, PMLN, France