counter easy hit

کروڑوں کے فنڈز کی انکوائری کر وائی جائے :ملک حنیف اعوان

 Malik Hanif Awan

Malik Hanif Awan

ڈی سی او گجرات ن لیگ کے مخالفین سے یاریاں نبھا رہے ہیں ،ایم پی اے کا الزام
گجرات (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے صدر اور ایم پی اے ملک محمد حنیف اعوان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ عوام سے خوبصورت گجرات کے نام پر کروڑوں روپے اکٹھے کرچکے ہیں ،وزیراعلیٰ شہباز شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خوبصورت گجرا ت کے نام پر اکٹھی کی جانیوالی رقم کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے انہوں نے مزید کہا کہ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ ن لیگ کے مخالفین سے یاریاں نبھا رہے ہیں جبکہ ن لیگ کے ورکر زکام نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں ، جلد ورکرز کنونشن بلا کر مشاورت کے بعد ڈی سی او کے خلاف لائحہ عمل تیار کیا جائیگا ۔