counter easy hit

قومی اسمبلی نگران کمیٹی حکومت کا تاریخی فیصلہ، 20 کروڑ عوام کے نمائندوں  کے افعال واعمال پر چیک رکھنا بہت اہم ہے، ملک انصر

قومی اسمبلی نگران کمیٹی حکومت کا تاریخی فیصلہ، 20 کروڑ عوام کے نمائندوں  کے افعال واعمال پر چیک رکھنا بہت اہم ہے، ملک انصر

پیرس (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف فرانس کے مرکزی راہنما ملک انصر نے کہا ہے کہ حکومت نے قومی اسمبللی کی نگران کمیٹی بنا کر حکومتی اوراپوزیشن راہنمائوں کے مضحکہ خیز اور انتہائی بے سروپا بیانات کا راستہ روک دیا ہے ۔ نگران کمیٹی میں شامل حکومتی اوراپوزیشن اراکین کو چاہیے کہ اب سنجیدگی کے ساتھ قومی اسمببلی میں بغیر سوچے سمجھے واویلا کرنے والے ارکان اسمبلی کو سبق سکھائیں۔

قومی اسمبلی کو مچھلی منڈی بنانے والے سیاستدانوں کی اخلاقی اصلاح احوال بہت اہم ایشو تھا جس کی وجہ سے عوام ان پالشیوں اورمالشیوں کی سیاست کا شکار تھے نگران کمیٹی نے اگر اپنا کام تسلی بخش طریقے سے کر لیا تو پاکستان بہت جلد ترقی کی راہ پر مہذب قوموں کے برابر گامزن ہوجائیگا۔

سابقہ حکمرانوں نے بنیادی مسائل حل کرنے کی بجائے صرف نمائشی منصوبے شروع کئے جس کاخمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے ، حکومت ٹیکس سے حاصل ہونے والی آمدنی عوام کوزندگی کی بنیادی ضروریات کی فراہمی پر خرچ کرے گی ۔

انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں نے صحت اور تعلیم کے شعبوں کا بیڑہ غرق کر دیا ہے جنہیں موجودہ حکومت مرحلہ وار ٹھیک کر رہی ہے اور عوام کو آنے والے سالوں میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔  موجودہ حکومت صرف اپنے ناموں کی تختیاں لگانے کیلئے نئے منصوبے شروع کرنے کی بجائے پہلے سے چلنے والے اداروں میں گورننس کی بہتری ، ان کی کارکردگی اور استعداد بڑھانے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

 

malik ansar, SENIOR, LEADER, PTI, FRANCE