counter easy hit

پٹرول کی قیمتوں میں نا قابل یقین حد تک کمی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر لی ہے،، جسے وزیراعظم کو بھی پیش کر دیا گیا ہے،، کہا جا رہا ہے جلد ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے حد کمی کر دی جائے گی ، جس کی منظوری جلد ہی متوقع ہے ، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر لی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں صرف 50 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے،، تاہم حکومت اور دیگر اراکین کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کو مزید سستا ہونا چاہیے ، نجی ٹی وی نے بھی اپنی رپورٹ میں دعوٰی کیا ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے حد کمی کر دی جائے گی ،تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں صرف 50 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کئے جانے پر عوام مایوسی کا شکار ہیں ، جبکہ اب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس کو اب مسترد کر دیا جائے گا ، اور حکومت قیمتوں میں زیادہ کمی کرے گی ، کیونکہ اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے،، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور پاکستانی معیشت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا جا رہا تھا کہ حکومت پیٹرول کی قیمت میں زیادہ نہیں تو کم از کم 4 روپے فی لیٹر تک کمی ضرور کرے گی،،