counter easy hit

وزیراعظم کا کرپشن کیخلاف ڈٹ جانے کا بیان قابل تحسین ہے، مکمل اوربے لاگ احتساب ہی حقیقی ترقی کاضامن ہے، عابد ملک

malik abid, President, nominated, for, PTI, france, said, Imran khan's, stand, against, corruption, is, admirable, and, worthwhile, for our, future

وزیراعظم کا کرپشن کیخلاف ڈٹ جانے کا بیان قابل تحسین ہے، مکمل اوربے لاگ احتساب ہی حقیقی ترقی کاضامن ہے، عابد ملک

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نامزد صدر ملک عابد نے وزیراعظم عمران خان کے حالیہ بیان کو جراتمندانہ قراردیتے ہوئے اس کی بھرپور حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ وزیراعظم کا کرپشن کیخلاف ڈٹ جانے کا بیان قابل تحسین ہے، مکمل اوربے لاگ احتساب ہی حقیقی ترقی کاضامن ہے، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں بھرپور جوابی حکمت عملی کسی بھی آہنی اعصاب کے مالک شخصیت کی غمازی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وسائل میں کمی اور اخراجات میں زیادتی کے باعث اس سے اچھا بجٹ ممکن نہیں تھا ،ممکنہ حد تک زیادہ سے زیادہ ریلیف بھی دیا گیا اور کسی حد تک معقول ٹیکسز کے ذریعے آمدن میں اضافے کی بھی کوشش کی گئی ہے ۔

 ان  کا کہنا تھا کہ پی پی اور ن لیگ کی حکومتیں اس سے پہلے بد ترین بجٹ پیش کرتی آئی ہیں اور ایک دوسرے کے بجٹ کو غریب دشمن اور خامیوں سے بھرپور بھی قرار دیتی آئی ہیں مگر کبھی ایک دوسرے کے بجٹ کے راستے میں روڑے نہیں اٹکائے۔ تحریک انصاف کے بجٹ پر  بلاوجہ اعتراضات اٹھائے جارہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اس سے بہتر بجٹممکن نہیں تھا کیونکہ  ملکی آمدنی کا نصف سے زائد قرضوں کی قسطوں کی ادائیگی میں صرف کیا جاتا اور بقیہ کو عوام کی فلاح و بہبود اوردفاع سمیت ہر شعبے کیلئے بروئے کارلایا جاتا ہے۔ اگر یہ حالت رہتی تو ملک کو دیوالیہ کر دیا جاتا مگر تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ حکومتوں کی طرف سے بھاری قرضوں کے غلط استعمال کا بھی سد باب کرکے اس امر کو یقینی بنایا ہے کہ ملکی معیشت کیلئے زہرقاتل کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے اس کا تریاق کیا جائے۔

 

 

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website