counter easy hit

نامساعد حالات کے باوجود متوازن بجٹ، مرکزی اورپنجاب ، خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومتیں مبارکباد کی مستحق ہیں، یاسرخان

Yasir Khan, Senior, Leader, PTI, France, says, budget, is, balanced

نامساعد حالات کے باوجود متوازن بجٹ، مرکزی اورپنجاب ، خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومتیں مبارکباد کی مستحق ہیں، یاسرخان

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر راہنما یاسرخان نے پیرس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نامساعد حالات کے باوجود متوازن بجٹ، مرکزی اورپنجاب ، خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومتیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار سرمایہ داروں کو بجٹ سے وہ غیر ضروری فوائد نہیں پہنچائے گئے جو بجٹ کے ثمرات عوام تک پہنچنے میں رکاوٹ تھے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی غریب پرور حکومت نے بجٹ کو خالص غریب عوام کی فلاح وبہبود کیلئے بنایا اور پیش کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ  حکومت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کیاجا رہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں حکومت کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے، وقت کے ساتھ ساتھ تمام مسائل کا سد باب کامیابی سے کیا گیا جس کیلئے وزیراعظم عمران خان مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی ترجیحات میں سوشل سیکٹرز اور ہیومن ڈویلپمنٹ واضح نظر آرہی ہیں۔ صحت، تعلیم اور روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ تحریک انصاف کاریفارم ایجنڈا عوام دوست ہے اورآئندہ 5 سالہ ترقیاتی منصوبہ بندی عوام کی بنیادی ضروریات، خوراک،تعلیم، صحت، روزگار اور ’’اپنا گھر‘‘ کو مدنظر رکھ کر ترتیب دی گئی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ آج حکومت پنجاب جس بحران کا شکار ہے اس کی بنیادی وجہ گزشتہ حکومت کی غیر ذمہ دارانہ پالیساں ہیں۔اپوزیشن کا شور کرپشن کیسز سے توجہ ہٹانے کے لئے ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website