counter easy hit

ملالہ نے نوبل امن انعام کی تقریب میں 5 لڑکیوں کو مدعو کر لیا

Malala

Malala

لندن (یس ڈیسک) ملالہ یوسف زئی نے بدھ کو نوبل امن انعام کی تقریب میں 5 لڑکیوں کو مدعو کیا ہے۔ ملالہ فنڈ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اوسلو میں ملالہ کو نوبل امن انعام ملنے کے موقع پر ان کی سہیلیاں شازیہ رمضان، کائنات ریاض کے علاوہ کائنات سومرو بھی موجود ہوں گی۔

ان کے علاوہ شام کی لڑکی میزون الملیہان اور نائیجریا سے امینہ یوسف کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ یہ پانچوں لڑکیاں ملالہ کی خاص مہمان ہوں گی۔ ملالہ کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ ان تمام لڑکیوں کے لیے ہے جو تعلیم حاصل کرنا چاہتی ہیں۔