counter easy hit

ماجد بن احمد نے دی سی او گجرات لیا قت علی چٹھہ کی نگرانی میں جلال پور جٹاں سستے رمضان بازار کا دورہ کیا

Majid bin Ahmad

Majid bin Ahmad

گجرات ( نما ئندہ خصو صی ) گزشتہ روز ڈی او سی گجرات و انچارج رمضا ن سستا بازار جلال پور جٹاں ماجد بن احمد نے دی سی او گجرات لیا قت علی چٹھہ کی نگرانی میں جلال پور جٹاں سستے رمضان بازار میں خریداری کر نے والے شہریوں کے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آلو ،چینی ،پیا ز،فری فراہم کیا ۔اس مو قعہ ڈی سی او گجرات لیا قت علی چٹھہ نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ رمضا ن سستے بازار کی کامیابی کا سہرا انچارج رمضان بازار انچارج ماجد بن احمد اور ان کی پو ری ٹیم کے سر ہے ۔جنہو ں نے دن رات محنت کر کے رمضا ن بازار کو کامیاب بنا یا۔اور ہر ہفتہ شہریوں کو فری آئیٹم بھی تقسیم کر رہے ہیں ۔ڈی سی او لیا قت علی چٹھہ نے کہا کہ رمضان بازار کے انچارج اور ان کی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کر تا ہوں جنہو ں نے جلال پور جٹاں کے شہریوں کو رمضان المبارک کے ماہ میں ریلیف دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس کہ علا وہ اگر کسی شہری کو رمضان بازار سے متعلقہ کو ئی شکایت ہے تو مجھے بتا ئیں اس کو اسی وقت دور کر دیا جا ئے گا ۔بعد ازاں ڈی سی او گجرات لیا قت علی چٹھہ نے ڈی او سی ماجد بن احمد کی پو ری ٹیم کے ہمراہ رمضان بازار کا دورہ کیا اور سٹا لوں کے ریٹ بھی چیک کیے ۔ اس مو قع پر صحا فیوں کی ایک بڑی تعداد مو جود تھی ۔