counter easy hit

تمام سستے بازاروں سے کم ریٹ پر ضروریات زند گی کی تمام اشیاء فروخت کی جارہی ہیں، ماجد بن احمد

 Majid bin Ahmad

Majid bin Ahmad

گجرات(انور شیخ سے ) جلال پور جٹاں سستے رضمان بازار کے انچارج اور ڈی او سی گجرات ماجد بن احمد نے کہا ہے کہ جلال پو جٹاں سستے رمضان ن بازار میں ضلع گجرات کے تمام سستے بازاروں سے کم ریٹ پر ضروریات زند گی کی تمام اشیاء فروخت کی جارہی ہیں اور عوام کو ہر ممکن ریلیف دیا جارہا ہے اگر کسی شہر ی کو شکایت ہو تو وہ برائے راست مجھ سے رابط کر سکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ جلال پور جٹانں رمضا ن باز ار میں آم ایک سو فی کلو فروخت کیا جارہا ہے اس کے علاوہ مارکییٹ ریٹ سے بازار میں دس روپے کم ہر پرڈاکٹ سیل کی جارہی ہے جبکہ سبزیاں پھل دالیں گھی چینی آٹا اور مشروبات بھی مارکیٹ ریٹ سے کم فروخت کیے جارہے ہیں ،ماجد بن احمد نے کہا کہ جلال پورجٹاں سستا رمضان بازاز تمام بازاروں سے بازی لے گیا ہے اورخریداروں کا ریکارڈ رش دیکھنے میں آ رہا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ اگر بازار میں کو دوکاندار مہنگے داموں اشیاء فروخت کرے تو میرے نوٹس میں لا یا جا ئے اس کے خلاف بھر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ،ماجد بن احمد نے کہا کہ ہمارے سستے رمضان بازار کی خاص بات یہ ہے کہ خرید اروں کے لیے ہر جمعہ کوایک آئٹم فری ہو گی وہ بغیرپیسے دئیے خرید سکیں