counter easy hit

ماہرہ خان بہترین پرفارمر ہیں: رنویر سنگھ

لاہور: ویسے تو ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی نیویارک میں وائرل تصاویر کو کافی وقت گزر چکا ہے تاہم میڈیا آج بھی بہت سے اداکاروں سے اس پر سوال کرنے سے گریز نہیں کر رہا۔

Mahira Khan is the best performer: Ranveer Singhحال ہی میں رنویر سنگھ سے ماہرہ خان کے حوالے سے ان کی رائے پوچھی گئی جس پر انہوں نے کہا ایک سٹار بننے کے بہت سے نقصانات میں سے ایک یہ بھی ہے۔ رنویر نے کہا میں صرف اپنے تجربے سے بات کرسکتا ہوں کبھی میں بھی کسی ایسی جگہ ایسے لوگوں کیساتھ ہوتا ہوں جب میں نہیں چاہتا کہ کوئی اس وقت کی تصویر لے لیکن آپ کچھ کر نہیں سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہرہ خان ایک بہترین پرفارمر ہیں تو کوئی بھی فوراً ان سے بات کرنے پر مجبور ہوسکتا ہے۔