counter easy hit

ایشوریہ رائے کی ’’پھنے خان‘‘ میں حلیے کی تصویر جاری

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کی فلم ’’ پھنے خان‘‘ میں حلیے کی تصویر منظر عام پر آگئی ہے۔

Aishwarya rai image released in "Fanney Khan"بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریہ رائے بچن کی فلم پھنے خان میں حلیے کی تصویر فلمساز کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل میں‘‘صبا کے کردار سے ملتی جلتی ہے۔

ایشوریہ فلم میں پاپ گلوکارہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم میں راج کمار راؤ اور انیل کپور بھی شامل ہیں ۔فلم کے ہدایتکار راکیش اوم پرکاش مہرا ہیں۔ دوسری جانب رپورٹ کے مطابق پھنے خان کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر پیش آنیوالے حادثے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔