counter easy hit

رمضان المبارک اپنی رحمتوں کوبکھیرتا ہوا ہم سے رخصت ہورہا ہے، مہر راشد

 Maher Rashid

Maher Rashid

لالہ موسیٰ (عدیل بٹ )ممتاز سماجی کاروباری شخصیت مہر راشدالمعروف مہر ڈاکٹرنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک اپنی رحمتوں کوبکھیرتا ہوا ہم سے رخصت ہورہا ہے رمضان المبارک کی قیمتی ساعت لمحہ بالمحہ ہم سے جارہی ہیں ہر رات رحمت بھری رات تھی ہر سحری کا پر کیف منظر اور افطار کی رحمت بھری گھڑیاں ہم سے جارہی ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کی اس ر مضان کے صدقے ہم سب کی مغفرت فرمائے ایک طرف رمضان المبارک کے جانے کا غم ہے اور دوسرے طرف عیدالفطر کی آمد کی خوشیاں ہیں عیدالفطر پورامہینہ رمضان کے روزے رکھنے کے بعد ہم مسلمانو ں کیلئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہم سب کیلئے انعام ہے ہم سب کو رمضان کی رحمتوں کیساتھ ساتھ عیدالفطر کی ہر پور کیف گھڑیوں کو لوٹنے کی اللہ تعالیٰ توفیق دے آمین اور ہم سب کو ان پرکیف گھڑیو ں میں ہر طرح کے گناہ سے اللہ تعالیٰ توفیق دے ۔