counter easy hit

مدارس کے خلاف ثبوت ملنے تک کارروائی نہیں کریں گے، وفاقی وزیر داخلہ

Chaudhry Nisar

Chaudhry Nisar

اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ مدارس کے خلاف ثبوت ملنے تک کارروائی نہیں کریں گے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر جاوید مرتضیٰ عباسی کی سربراہی میں ہوا جس میں سانحہ پشاور پر بحث کی گئی جبکہ اس موقع پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ 250 مدارس کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کی تعداد درست نہیں جب کہ حکومت مدارس کے خلاف ثبوت ملنے تک کارروائی نہیں کرے گی۔

انہوں نےکہا کہ حکومت اسکولوں کی سکیورٹی اور شہروں کی حفاظت بھی یقینی بنا رہی ہے لیکن اسکولوں کی سکیورٹی کے ناقص انتظامات کی تشہیر سے منفی اثرات پڑتے ہیں جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کرکٹ میچ نہیں اس میں ہر طرح سے فوکس کرکے کام کرنا پڑتاہے۔