counter easy hit

مدینہ منورہ میں پاسپورٹ اور نادرہ آفس کے لئے عمارت کا انتخاب

Passport

Passport

مدینہ منورہ (نوید فاروقی) اب 450 کلومیٹر دور جدہ جا کر پاسپورٹ بنوانے کی مشکل سے جان چھوٹ جائے گی نئے قونصلیٹ آفس کی بھی منظوری، نواز شریف، چوہدری نثار، سعد رفیق کو خراج تحسین، مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ اور نادرہ شناختی کارڈ آفس کے لئے مدینہ منورہ نئے ائرپورٹ اور ریلوے اسٹیشن کے سنگم پر واقع عمارت کے حصول کے لیے کوشش کامیاب ،دیرینہ مطالبہ منظور ،اب 450 کلومیٹر دور جدہ جا کر پاسپورٹ بنوانے کی مشکل سے جان چھوٹ جائے گی۔

مسلم لیگ کی حکومت اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کی کی مدینہ منورہ پاکستانی کمیونٹی سے خصوصی محبت رنگ لے آئی اور وعدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے پاکستان سفارت خانہ ریاض اور پاکستان قونصلیٹ جدہ کے افسران کی ٹیم جن میں جدہ قونصلیٹ کے آصف میمن ڈپٹی قونصل جنرل محمد جنید وزیرہیڈ آف چانسلری، مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرزجواد اور ریاض ایمبسی سے شاہ فیصل کاکڑ اور مدینہ سے نادرہ آفس کے مینجر رانا شیر خان بابر پر مشتمل ٹیم نے بلڈنگ کا انتخاب کیا ہے۔

جسمیں سہولتوں کا خصوصی جائزہ لیا تاکہ سائلین آرام دہ ماحول میں اپنے کام کروا سکیں۔ مینوئل پاسپورٹ 15 اکتوبر 2015 سے بننے بند اور ناقابل استعمال ہو چکے ہیں۔مدینہ منورہ میں پاکستان کے نئے قونصلیٹ آفس کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔