counter easy hit

ڈونلڈ ٹرمپ کے مجسمے پر کام شروع

Madame Tussauds London begins work on Trump wax figure

Madame Tussauds London begins work on Trump wax figure

لندن کے مشہور میوزیم مادام تساؤ میں امریکا کے 45 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مومی مجسمہ بنانے کی تیاری شروع کردی گئی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک طرف جہاں مادام تساؤ میوزیم میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مجسمے پر تیزی سے کام جاری ہے، وہیں فرانس میں موجود میوزیم  نے الیکشن کے نتائج آنے سے قبل ہی ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن کا مجسمہ تیار کرنا شروع کردیا تھا۔

نتائج آنے کے بعد فرانس کے میوزیم میں ڈونلڈ ٹرمپ کا صرف پتلا بننا شروع ہوا ہے، جبکہ ہیلری کا مجسمہ تقریباً تیار ہوچکا ہے۔

میوزیم کے قائم مقام مینجنگ ڈائریکٹر یویس ڈیلہومیو کا کہنا تھا ‘ہم نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مجسمے پر کام شروع کردیا ہے اور یہ 6 ماہ میں مکمل ہوجائے گا’۔

لی فیگارو نامی اخبار کے مطابق ہیلری کلنٹن کا مجسمہ مستقبل کے لیے اس میوزیم کے ایک کونے میں سنبھال کر رکھ دیا جائے گا۔

دوسری جانب مادام تساؤ میوزیم میں ری پبلکن پارٹی سے جیتنے والے ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی ہیلری کلنٹن کے مجسمے تیار کرنا شروع کردیئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مجسمے کا افتتاح اگلے سال 20 جنوری کو کیا جائے گا۔

مادام تساؤ میوزیم کی انتظامیہ نے اپنے فیس بک پیج پر بھی ڈونلڈ ٹرمپ کے مومی مجسمے کی ایک جھلک شائقین کے ساتھ شیئر کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website