counter easy hit

چلی ، فٹبال میچ سے پہلے جذباتی شائقین کی لڑائی ، کئی افراد زخمی ، میچ منسوخ

FootbalDemosports_12-7-2015_206593_l. [downloaded with 1stBrowser]سان تیاگو…….چلی میں مقامی ٹیموں کے درمیان فٹ بال کا میچ میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا،تماشائیوں نے گراؤنڈ میں ایک دوسرے پر دھاوا بول دیا۔فٹ بال کا مقامی میچ ہو اور کوئی مار دھاڑ نہ ہو۔ایسا ہو نہیں سکتا۔ چلی کے فٹ بال اسٹیڈیم میں جاری ایک فٹ بال میچ میں بھی کچھ ایسا ہی ہوا۔کولو کولو اور سنتیاگو wanderers کی فٹ بال ٹیموں کے درمیان مقابلہ تھا۔ جب مخالفین نے ایک دوسرے پر حملہ کر دیا اورگراؤنڈ اکھاڑے میں تبدیل ہوگیا۔ ڈنڈوں اور پلاسٹک اسٹولوں کا ایک دوسرے پر بےدریغ استعمال کیا گیا ۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو فوری طور پر گراؤنڈ سے ان کے کمروں میں روانہ کیا گیا، اس دوران کئی تماشائی زخمی جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔