counter easy hit

ہ سب معصوم سے چہرے تلاش رزق میں گم جنہیں تتلی پکڑنا تھی

Lost in the provision

Lost in the provision

سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور) وہ سب معصوم سے چہرے تلاش رزق میں گم جنہیں تتلی پکڑنا تھی جنہوں نے باغوں میں ہونا تھا
12جون( اینٹی چائلڈ لیبر ڈے )بچوں سے جبری مشقت کیخلاف عالمی دن سے بے خبر معصوم تلاش رزق میں گم ،تفصیل کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی 12جون کو بچوں سے جبری مشقت لینے کیخلا ف عالمی دن منایا جاتا ہے اس دن بڑے بڑے ائر کنڈیشنڈ ہالوں میں بیٹھ کراین جی اوز،حکومتی ادراے چائلڈ لیبر ڈے کیخلاف بلند بانگ دعوے اور قانون سازی کرتی ہیں جس پر عملدرآمد صرف کاغذی کاروائیوں تک محدود ہوتا ہے جن کے حوالے سے یہ دن منایاجاتا ہے وہ معصوم بچے اس دن سے بے خبرسرائے عالمگیرکی ورکشاپوں ،کارخانوں ،فیکٹریوں ،سٹوروں میں کام کر تے رہے ،سرائے عالمگیر کے نواحی دیہاتوں میں سیاسی ڈیروں پر معصوم بچوں سے آج بھی مشقت لی جاتی ہے،اس حوالے سے والدین کا کہنا ہے حکومت صرف اورصرف زبانی جمع خرچ پر یقین رکھتی ہے مگر ہم کواس پیٹ کے دوزخ کوبھرنے کیلئے اپنے معصوم بچوں کو نہ چاہتے ہو ئے بھی ان فرعون نما امیروں ،سیاستدانوں کے حوالے کر نا پڑتا ہے ،اگر حکومت ہمارے بچوں کی تعلیم و تربیت اور میڈیکل سہولیات مہیا کریں تو ہم کبھی بھی اپنے معصوم بچوں کو محنت ومزدوری کیلئے مجبور نہ کریں ۔