counter easy hit

لورالائی:ایف سی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 اہلکار شہید

Loralai

Loralai

لورالائی (یس ڈیسک) لورالائی کے علاقے میختر میں دہشت گردوں نے ایف سی چیک پوسٹ پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔ حملے میں 7 اہلکار شہید ہو گئے ہیں جبکہ فائرنگ کا تبادلہ ابھی تک جاری ہے۔

لیویز ذرائع کے مطابق ڈی جی خان روڈپرایف سی چیک پوسٹ پردہشتگردوں نے حملہ کیا ہے، حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کی تعداد 40 سے 50 ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف سی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے 7 اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔