counter easy hit

لندن کے میئر صادق خان نے کترینہ کو برطانوی سپر اسٹار قرار دے دیا

لندن کے میئر صادق خان نے کترینہ کیف کی تعریف کرتے ہوئے انہیں برطانوی سپر اسٹار قرار دے دیا ہے۔

London's Mayor Sadiq Khan declared Katrina as British superstarلندن کے میئر صادق خان ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں جہاں وہ ممبئی، نئی دہلی اور امرتسر کا دورہ کریں گے، یہ دورہ بھارت اور برطانیہ کے تعلقات میں مزید ہم آہنگی کیلئے کیا جارہا ہے، جبکہ غیر ملکی ذرائع کے مطابق  لندن کے میئر صادق خان جلد پاکستان کے دورے پر بھی آئیں گے۔ صادق خان کی بھارت میں موجودگی سے حکومتی اہلکاروں سمیت بولی وڈ اسٹارز بھی بے حد خوش ہیں،گزشتہ روز بھارت کے ارب پتی سرمایہ کار مکیش امبانی، ہدایت کار کرن جوہر اور پارلیمنٹیرین ملند ڈیورا نے صادق خان کے اعزاز میں شاندار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور سچن ٹنڈولکر سمیت متعدد بھارتی ستاروں اور اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران صادق خان نے کترینہ کیف کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ مجھے برطانوی بولی وڈ سپراسٹار کترینہ کیف سے مل کر بہت خوش ہوئی۔ صادق خان نے سوشل میڈیا پر بولی وڈ ستاروں کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فلم انڈسٹری کے بڑے اور نامور اسٹارز کے ساتھ ملاقات کرنا ان کیلئے اعزاز ہے۔