counter easy hit

لندن میٹرو اسٹیشن کی خفیہ سرنگوں کو عوام کیلئے کھول دیا جائے گا

London station tunnels

London station tunnels

لندن… دوسری عالمی جنگ کے دوران بنکرز کے طور پر استعمال ہونے والے لندن میٹرو اسٹیشن کی خفیہ سرنگوں کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا ۔
شمالی لندن کی ریلوے لائن کے نیچے بنی ان سرنگوں کو دوسری عالمی جنگ کے دوران فضائی حملوں سے بچنے کے لیے بنکرز کے طور پر استعمال کیا گیا تھا ۔ جہاں 8ہزار افراد نے پناہ لے رکھی تھی ۔ یہ خفیہ بنکرز شہر کی گلیوں سے 120 گہرے اور 30میٹر زیر زمین ہیں ۔ ان بنکرز کی دیواروں پر مختلف اشارے، بعض برطانوی فوجیوں اور ان کے رجمنٹ کے نام اب بھی موجود ہیں ۔سٹی میٹرو سٹم چلانے والے ادارے ٹرانسپورٹ فار لندن کی انتظامیہ کو امیدہے کہ ان خفیہ بنکرز کو عوام کے لیے کھولنے سے انہیں کافی رقم ملے گی جس سے شہر میں ٹرانسپورٹ کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔