counter easy hit

ایران جوہری پروگرام :عالمی ایجنسی کی رپورٹ پر برطانیہ و فرانس کا خیر مقدم

Iran nuclear program

Iran nuclear program

ماسکو ……ایران جوہری پروگرام سے متعلق عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی رپورٹ کا برطانیہ اور فرانس نے خیر مقدم کیا ہے ۔
برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کئی سالوں کے صبر ، مسلسل سفارت کاری اور پیچیدہ تکنیکی اقدامات کے نتیجے میں عمل میں آیا ہے اور اس معاہدے کے لیے برطانیہ نے اہم کردار ادا کیا، ایران جوہری معاہدے سے مشرق وسطیٰ سمیت پوری دنیا محفوط ہو گئی ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھنے سے برطانوی کاروباری افراد بھی پیدا ہونے والے مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں گے۔فرانس نے بھی ایران جوہری معاہدے پر عالمی ایجنسی کی رپورٹ کا خیر مقدم کیا ہے۔ تاہم فرانسیسی وزیر خارجہ لارینٹ فیبس کا کہنا ہے کہ فرانس ایران کی جانب سے عالمی طاقتوں کے ساتھ معاہدے پر سختی سےعمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اس پر کڑی نظر رکھے گا، انہوں نے کہا کہ جوہری پھیلاو کو روکنے کی جانب یہ معاہدہ ایک اہم قدم ہے۔