counter easy hit

لندن پولیس کا ڈرونز کو گرانے کیلئے عقابوں کےاستعمال پر غور

 London police drones

London police drones

لندن……..برطانیہ کے دارالحکومت لندن کی میٹروپولیٹن پولیس نے بغیر پائلٹ کے چھوٹے ڈرون طیاروں کو گرانے کیلئے عقابوں کو استعمال کرنے پر غورشروع کردیا۔
برطانوی اخبارکی رپورٹ کے مطابق پولیس نے یہ فیصلہ جرائم پیشہ افراد کی جانب سے ڈرون طیاروں کے غیرقانونی استعال کے تناظر میں کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہالینڈ میں پہلے سے ہی غیرقانونی بغیر پائلٹ کے چھوٹے ڈرون طیاروں کو گرانے کیلئے عقابوں کا استعمال کیا جارہاہے ۔میٹروپولیٹن پولیس کے کمشنر برنارڈ ہوگن اس ضمن میں ہالینڈ کے تجربات سے استفادہ کرنے کی خواہش کا اظہارکرچکے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے خود بھی نگرانی کیلئے چھوٹے ڈرون طیارے استعامل ہورہے ہیں ۔تاہم حالیہ دنوں میں جرائم پیشہ افراد کی جانب سے ڈرون طیاروں کے غیرقانونی استعال کے کئی واقعات رونماء ہوئے ہیں جس سے نمٹنے کیلئے پولیس نے عقابوں کو استعمال کرنے پر غورشروع کردیا ہے۔