counter easy hit

اینیمیٹیڈ کردار اسمرف کےروپ میں ریکارڈ بنانے کی کوشش ناکام

Animated character

Animated character

برسلز……نیلے رنگ کے مشہور اینیمیٹیڈکرداد اسمرف کے مداح یوںتو بہت ہیںلیکن اس کردار کے دنیا میں ایسے دیوانےبھی ہیں جوان کے لباس میں نظر آنے کاریکارڈ بنانے کےلئے سڑکوں پر نکل آئے۔
جرمنی کے پہاڑی علاقے بلیک فارسٹ میں ہزاروں افرادنے نیلے اسمرف کا روپ دھارکر بڑی تعداد میں ایک جگہ جمع ہو کر عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا اراداہ کیا تاہم 2ہزار 149افراد اس وقت نہایت افسردہ ہو گئے جب 361افراد کم ہونے کی بناء پران کاعالمی ریکارڈ بنتے بنتے رہ گیا۔منہ پر نیلا پینٹ کئے اور مخصوص اسٹائل والی سفید ٹوپی پہنے تمام افرادریکارڈ قائم کرنے کی خواہش دِل میں لئے بیچارے موج مستی کر کے اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے