counter easy hit

غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر مرنے والے کو غسل کیلئے پانی دستیاب نہ ہوسکا

Load shedding

Load shedding

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر مرنے والے کو غسل کیلئے پانی دستیاب نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ننکانہ صاحب میں 6گھنٹے اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے علاوہ دوپہر 12بجے اچانک بجلی بند ہوگئی جو 4:30تک غائب رہی محلہ رحمانیہ ننکانہ میں مرنے والے بزرگ کو غسل کیلئے پانی دستیاب نہ ہوسکا جس کی وجہ سے ورثاء کو ظہر کی بجائے بعد از نماز مغرب جنازہ پڑھانے کا اعلان کرنا پڑاجس سے وہاں آئے مہمانوں اورلواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ مساجد سمیت دیگر کاروباری زندگی بھی بری طرح متاثر ہوا ۔