counter easy hit

ایجو کیٹر کی 680آسامیوں کیلئے 6ہزار سے زائد NTSکا ٹیسٹ دینے والوں میں سے 30%کامیاب

Education to cater

Education to cater

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ایجو کیٹر کی 680آسامیوں کیلئے 6ہزار سے زائد NTSکا ٹیسٹ دینے والوں میں سے 30%کامیاب ، کامیاب امیدوار وں کو جلد رزلٹ کارڈ بھیجوائے جائیں طلبہ ۔ تفصیلات کے مطابق 17تا 27مارچ کے دوران ضلع ننکانہ میں ایجو کیٹر کی 680آسامیوں کیلئے 6ہزار سے زائد امتحان دینے والوں میں سے بمشکل 30%ہی کامیاب ہوسکے ’’تکے‘‘سے کامیاب ہونیوالے امیدوار فخریہ صحافیوں کو بتاتے ہیں کہ یہ خوش نصیبی ٹیسٹ ہے جبکہ ناکام ہونیوالے پی ایچ ڈی طالب علموں میں پنجاب حکومت کے خلاف شدید نفرت پائی جاتی ہے تعلیمی ماہر چوہدری ذکی نے بتایا کہ کامیاب ایجوکیٹرز اپنے رزلٹ کارڈ ملنے کے بعد گرلز پرائمری و مڈل سکولوں کیلئے ڈی او ایلمنٹری خواتین، بوائز ڈی او ایلمنٹری مردانہ 16گریڈ کی نوکری لینے والے ڈی او سیکنڈری کو اپنی درخواستیں جمع کروائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ NTSکی پالیسی اسمبلی سے منظور شدہ ہے اور ہر سال کامیابی کیلئے نمبروں کا تناسب بدل سکتا ہے ناکام امیدواروں اور ان کے والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ NTSٹیسٹ کا بھی سلیبس مرتب کیا جائے یا اس کیلئے اعلیٰ کیوالفکیشن کی شرط کو ختم کیا جائے۔