counter easy hit

پاکستان کے چڑیا گھر میں شیر کی موت قابلِ مذمت ہے، ڈبلیو ڈبلیو ایف نے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ سے علیحدگی اختیار کرلی

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) عالمی ادارہ برایے جنگلی حیات ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں نارواسلوک کی وجہ سے شیر کی موت کی مذمت کی ہے اوراحتجاجی طور پر ۔ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ سے علیحدگی اختیار کرلی ہے عالمی ادارہ برایے جنگلی حیات, پاکستان (ڈبلیو ڈبلیو ایف) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد چڑیا گھر میں شیر کے ساتھ ناروا سلوک کی سوشل میڈیا پر نمودار ہونے والی ویڈیوز پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہیں۔ جانوروں کے ساتھ ایسا سلوک مکروہ اور ناقابل قبول ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے رویے پر شدید مایوسی ہوئی ہے۔ امید کرتے ہیں کہ اس معاملے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے مین لایا جایے گا۔تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان گذشتہ کئی برس سے اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ میں شامل تھا مگر اس واقعے بعد بورڈ سے علیحدگی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ادارہ برائے جنگلی حیات کے مطابق ایک جنگلی جانور کو ایک جگہ سے دوستی جگہ منتقلی میں رسک ہوتا ہے۔ تاہم ویڈیوز میں دکھائی دینے والے سلوک کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان میں نجی یا عوامی چڑیا گھروں کے لیے باقائدہ قوانین و ضوابط بنانے کی کئی برس سے حمایت کر رہا ہے۔ عالمی ادارہ برایے جنگلی حیات پاکستان سائنسی تحقیق کے لیے جانوروں کو پاس رکھنے کی اہمیت کو سمجھتا ہے ۔ تاہم ہم جانوروں کی حالت زار میں بہتری کے پرزور حامی ہیں, پاکستان میں چڑیا گھروں میں جانوروں کی حالت زار میں بہتری کے لیے توجہ کی فوری اور اشد ضرورت ہے۔ بیان کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ایف نے پاکستان میں چڑیا گھروں کی حالت زار میں بہتری , جانوروں کی حالت میں بہتری کے لیے قانون سازی و وسائل کی فراہمی کے لیے سپورٹ کی پیشکش کی ہے۔ اس حوالے سے بہتری کے لیے پاکستانی عدالتوں سے بھی رجوع کیا گیا۔ چڑیا گھروں کی حالت زار بہتر بنانے کے لیے ادارے کی طرف سے لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹ کیسز میں بھی شامل ہیں۔ ادارہ اسلام آباد چڑیا گھر کے کاون ہاتھی کی منتقلی کے فیصلے پر عملدرآمد میں بھی مدد فراہم کر رہا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website